اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت اب غریب مسلم لڑکیوں کا اجتماعی
نکاح کرائے گی اور مہر کی رقم بھی ادا کرے گی۔ اس کے لئے مرکزی اور ریاستی
حکومت مل کر ہر ضلع میں اجتماعی نکاح منعقد کریں گی۔ اقلیتی بہبود کے وزیر
محسن رضا نے کہا کہ یوگی حکومت ترقی سب کی، اپیزمنٹ کسی کی نہیں کی پالیسی
پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب مسلم لڑکیوں کے نکاح میں دی جانے
والی مہر کی رقم بڑا مسئلہ ہوتی ہے۔ اب حکومت ان کا اجتماعی نکاح کرائے گی
اور مہر کی رقم بھی
ادا کرے گی۔
اس کے ساتھ ہی دلہن کو دیگر تحائف بھی دیے جائیں گے۔ اس کے لئے خیر سگالی
منڈپ میں غریب مسلم لڑکیوں کی اسلامی رسم و رواج سے اجتماعی شادی ہو گی۔
ایک ساتھ شادیاں ہوں گی تو گرانٹ کا پیسہ بچے گا۔ اس رقم سے لڑکیوں کو کچن
کا سامان، بیڈ اور الماری دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے تین طلاق جیسی غلط روایت پر بھی کسی حد تک روک لگے
گی کیونکہ اجتماعی نکاح پر حکومت کی نظر بھی رہے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کے
بعد غریب مسلم خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔